اسرائیل تمام تر ساز و سامان کے باوجود حماس کی مزاحمت توڑنے میں ناکام

IQNA

اسرائیل تمام تر ساز و سامان کے باوجود حماس کی مزاحمت توڑنے میں ناکام

18:25 - July 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1432280
بین الاقوامی گروپ:مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، اب تک 27 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوسکی ہے، اسرائیلی فوجی شاؤل آرون قیدی بنالیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز-سماء نیوز-غزہ : غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی اب تک حماس کی مزاحمت نہیں توڑ سکی، مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، اب تک 27 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوسکی ہے، اسرائیلی فوجی شاؤل آرون قیدی بنالیا گیا ہے۔

اسلحے اور مادی وسائل میں زمین اور آسمان کا فرق مگر عزم و ہمت اور حوصلے کی آہنی چٹان القسام بریگیڈ دنیا کی بہت بڑی فوجی قوت کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔

پانچ روز ہوچکے اسرائیل کے سیکڑوں ٹینک، فضائی بمباری اور جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں بھی حماس مجاہدین کے قدم نہیں اکھاڑ سکیں، مزید 2 اسرائیلی فوجی مارے جاچکے ہیں، اسرائیل کی جانب سے 27 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے، درجنوں زخمی ہیں۔

اسرائیل نے ایک فوجی کے غائب ہونے کی تصدیق بھی کردی، حماس پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اسرائیلی فوجی شاؤل آرون قیدی بنایا جاچکا ہے، ایک بیان میں حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنادیں گے۔

18694

ٹیگس: اسراییل ، فوجی ، ہلاک
نظرات بینندگان
captcha