مصر کے قرآنی مقابلوں میں کامیاب حافظوں کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب

IQNA

مصر کے قرآنی مقابلوں میں کامیاب حافظوں کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب

14:34 - August 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1438660
بین الاقوامی گروپ: قرآنی اور ثقافت اسلامی مقابلوں کے طلباء کو گذشتہ روز ایک تقریب میں ایوارڈ دیئے گیے
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «وادی مصر» کے مطابق ایک اعلی سطحی پروگرام جسمیں مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعه، وزیر تعلیم؛ محمود ابوالنصزیر، اور علماء کونسل اور مرکز تحقیقا ت اسلامی کے ممبراحمد عمر هاشم شریک تھے کامیاب حافظوں کے درمیان انعامات اور ایوارڈ دیئے گیے۔
مصری وزیر تعلیم نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کہا: وزیر اوقاف اور شیخ الازھر کے تعاون سے اسلامی معتدل تعلیمات کی ترویج اور تحقیق میں کام جاری ہے  ۔
انہوں نے کہا : اس سلسلے میں «اقدار،اخلاق اور شہریت» کے عنوان سے ایک کتاب چپ چکی ہے اور آئندہ سال یہ کتاب کورس میں شامل ہوگی ۔
پروگرام سے خطاب میں مصری وزیر اوقاف نے کہا :اس تقریب کا مقصد اسلامی ثقافت کی ترویج اور قرآنی شعبے میں حافظوں کی حوصلہ افزائی اور قرآنی صلاحیتوں کو متعارف کرانا ہے۔
پروگرام کے آخر میں مصری سپریم کونسل کی جانب سے شائع شدہ کتابیں اور قرآنی نسخے مقابلہ حفظ کے کامیاب طلباء میں تقسیم کئے گیے ۔
نظرات بینندگان
captcha