
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «adamscenter» کے مطابق دالس کی مسلمان کیمونٹی کی جانب سے پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ نوکسویل میں جلد نئی مسجد تعمیر ہوگی۔
دالس کے مسلمان نمائندوں کے مطابق اس جدید اسلامی مرکز اورمسجد کی تعمیر میں چھ ملین ڈالر لاگت آئے گی ۔ نقشہ اور ڈیزائن وغیرہ کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اس مسجد کی تعمیمر کی اجازت بھی مل چکی ہے ۔
اس اسلامی مرکز اور مسجد کے پروجیکٹ مالکان کے مطابق مذکورہ رقم کے نصف مقدار کے حصول کے بعد اس پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔