
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Gulftoday» کے مطابق اس باغ میں قرآن اور احادیث نبوی(ص) میں ذکر شدہ جڑی بوٹیوں کو جمع کیا گیا ہے ۔
اس باغ میں مذکورہ جڑی بو ٹیوں کو پروان چڑھایا گیا ہے اور ان پر ریسرچ بھی کی جارہی ہے
اس وقت اس باغ میں پچاس سے زائد اقسام کی جڑی بوٹیاں رکھی گئی ہیں جنمیں سے تیس کا ذکر قرآن میں آیا ہے
ان جڑی بوٹیوں اور پودوں میں ایک سال والے پودے سے لیکر پائیدار پودے جیسے کھجور،زعفران،انجیر،زیتون وغیرہ شامل ہیں ۔
اس باغ میں قرآنی آیتیں جنمیں ان پودوں کا ذکر ہے انکو خطاطی کرکے خوبصورت فریموں میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔
ان پودوں سے متعلق منسوب معجزوں کو بھی اس باغ میں بیان کیا جاتا ہے ۔
قرآنی جڑی بوٹیوں اور پودوں کے علاوہ احادیث نبوی میں ذکر شدہ بیالیس جڑی بوٹیاں بھی اس باغ میں موجود ہیں۔