ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «صدی البلد» کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے: ڈیجیٹل قرآن کو بہتر انداز میں اور مختلف کمپنیوں کے قرآن کو اس سوفٹ وئیر کی شکل میں رکھنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے
آئی فون اسلام کے مطابق دنیا بھر کے اہم اسلامی اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مشہور کمپنیوں کے قرآن کو یکجا کرکے اس سوفٹ وئیر کو مکمل کیا جا سکے
کمپنی کے مطابق اس سوفٹ وئیر کے زریعے دنیا بھر کے مسلمان آسانی سے تمام اہم قرآن کو یکجا مشاہدہ کر سکتے ہیں ۔
«آئی فون اسلام» پہلی مصری کمپنی ہے جو سال 2007 سے آئی فون موبائل کے ساتھ مختلف اسلامی اور عربی پروگراموں پر کام کر رہا ہے ۔
«IOS» سسٹم پہلے آئی فون اور آئی پیڈ پر چلتا تھا لیکن اس کو اب ایپل کمپنی کے آئی پیڈ اور ایپل ٹی وی پر بھی چلایا جا سکتاہے ۔