ایکنا نیوز- روزنامہ «عرب نیوز» کے مطابق اسلامی معارف اور تہذیب اسلامی سے بہتر آشنائی کے لیے مسلمانوں کو چین میں عربی زبان سکھائی جائے گی
اس قرار داد کے مطابق تدریسی عمل انٹر نیٹ کے زریعے سے شروع کی جارہی ہے
چین اسلامی کونسل کے ایگزیکٹو انچارج دکتر دینگ هوی کا کہنا ہے : ا س پروگرام کے زریعے سے ہم چین میں عربی زبان کو بہت بہتر انداز میں ترقی دے سکتے ہیں
انہوں نے کہا : اگرچہ چین میں عربی زبان سکھانے کے ادارے ہیں لیکن ملسمانوں کی صورتحال اور قرآنی تعلمیات کو سمجھنے کے لیے یہ ادارے کافی اور بہتر نہیں اور جیسے مساجد اور اسلامی مراکز کے وجود کی ضرورت غیر قابل انکار ہے اسی طرح عربی زبان کو سمجھنے کے لیے تجربہ کار اساتذہ کی ضرورت ہے
انہوں نے مزید کہا: اس سلسلے میں مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں سے بات چیت ہوئی ہے تاکہ بہترین استادوں کا انتخاب کیا جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ چین کی ۴۔۱ ارب آبادی میں پچاس ملین سے زائد آبادی مسلمانوں کی ہے۔