صدر اور وزیراعظم کیجانب سے آیت اللہ خامنہ ای کی کامیاب سرجری پر نیک خواہشات کا اظہار

IQNA

صدر اور وزیراعظم کیجانب سے آیت اللہ خامنہ ای کی کامیاب سرجری پر نیک خواہشات کا اظہار

16:34 - September 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1448953
بین الاقوامی گروپ:ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے الگ الگ پیغام میں صدر و وزیراعظم نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ ایرانی عوام کو آیت اللہ خامنہ ای کی بہترین رہنمائی میسر رہے۔

 ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی کامیاب سرجری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں ایران کے سپریم لیڈر آیت سید علی اللہ خامنہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صدر و وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ ایرانی عوام کو آیت اللہ خامنہ ای کی بہترین رہنمائی میسر رہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان بھر میں رہبر معظم کی صحت کے بارے میں لاکھوں لوگ سوشل میڈیا پر نیک سگالی کا اظھار کرچکے ہیں۔

3lfu

ٹیگس: رہبر ، پاکستان ، صحت
نظرات بینندگان
captcha