عراق میں اہل سنت کے ادارہ اوقاف کا داعش کے خلاف جہاد کا مطالبہ

IQNA

عراق میں اہل سنت کے ادارہ اوقاف کا داعش کے خلاف جہاد کا مطالبہ

9:23 - September 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1449246
بین الاقوامی گروپ: عراق میں اہل سنت کے ادارہ اوقاف نے داعش کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس گروہ کے مسلحانہ اقدام،ہتھیاروں کے حمل ونقل اور عراق کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا

ایکنا نیوز- العالم نیوزچینل کے مطابق عراق میں اہل سنت کے ادارہ اوقاف کے سربراہ محمود الصمیدعی نے اس ادارے کے منتظمین اورعلماء کی نشست سے خطاب میں کہا کہ عراق میں جاری بحران اور داعش کے زیر تسلط علاقوں سے اس گروپ کا صفایا ضروری ہوگیا ہے
الصمیدعی نے داعش کے زیر کنڑول علاقوں میں عراقی محصور افراد کی آزادی ، داعش کی جانب سے مسلحانہ کاروائیوں ،ہتھیاروں کے حمل ونقل ،لوگوں کے اغواء اور مساجد کے جلانے اور تباہ کرنے کے سلسلے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس تنظیم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا
انہوں نے عیسائی اور ایزدی عراقیوں سے ہمدردی اور دکھ سکھ میں ساتھ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: عراقی جوانوں سے گذارش ہے کہ اس تکفیری اور شدت پسند گروپ کے بہکاوے میں نہ آئیں جو اسلام کی حقیقت اور پاک چہرے کو مخدوش کر رہا ہے ۔
جون ۲۰۱۴ سے صوبہ نینوا مکمل طور پر داعش کے قبضے میں ہے اور صوبہ صلاح الدین،دیالہ وغیرہ کے بعض حصوں پر کنٹرول کے بعد ان علاقوں میں بحرانی کیفیت اور شدید کشیدہ حالات ہیں۔

1449118

ٹیگس: عراق ، داعش ، تکفیری
نظرات بینندگان
captcha