ایران کے بغیر داعش دہشت گردوں کے خلاف کامیابی ممکن نہیں

IQNA

ایران کے بغیر داعش دہشت گردوں کے خلاف کامیابی ممکن نہیں

16:44 - September 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1449994
بین الاقوامی گروپ:الجزیرہ ٹی وی نے اپنے ایک تجزیہ میں کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں بننے والے اتحاد کی داعش دہشت گردوں پر کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں

ایکنا نیوز-شفقنا-قطر سے وابستہ الجزیرہ ٹی وی نے اپنے ایک تجزیہ میں کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں بننے والے اتحاد کی داعش دہشت گردوں پر کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں اور ایران کے بغیر داعش دہشت گردوں کے خلاف کامیابی ممکن نہیں ہے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکہ کے اتحادی بننے والے  دس عرب ممالک میں داعش کے خلاف کامیاب کارروائی کی کوئی توقع نہیں ہے  ایران اور روس کے شام کے ساتھ تعلقات بہت گہرے ہیں  اور تہران کا رابطہ بشار اسد کے ساتھ کافی گہرا ہے اور ایران  داعش کے خلاف ہوائی حملوں کے سلسلے میں شام پر اپنے اثرات مرتب کرسکتا ہے اور شام کی مرضی کے بغیر شام میں داعش دہشت گردوں پر فضائی حملے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ الجزیرہ کے مطابق ایران کے عراق کے ساتھ بھی گہرے روابط ہیں لہذا ایران کے بغیر داعش دہشت گردوں کے خلاف امریکہ اور عرب ممالک کی کاروائیوں کے کامیاب ہونے میں سخت تردید ہے۔

33851

ٹیگس: داعش ، ایران ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha