«آیه»; بلجئیم میں اسلامی خواتین میگزین کا اجراء

IQNA

«آیه»; بلجئیم میں اسلامی خواتین میگزین کا اجراء

15:25 - September 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1452746
بین الاقوامی گروپ: پہلا اسلامی خواتین میگزین «آیه» ہالینڈی زبان میں بروکسل سے شائع کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے باحثات کے مطابق اس رسالے میں اسلامی حجاب ، اسلامی حجاب کے جدید نمونے اور مختلف حجاب ڈیزائنوں کے علاوہ اسلامی حوالے سے خواتین کے امور پر مشتمل موضوعات شامل ہوں گے

مراکش کی کوثر نجار اس رسالے کی چیف ایڈیٹر ہے اورمغربی معاشرے میں اسلامی حجاب کے موضوع پر گفتگو میگزین کی اشاعت کا مقصد بتایا جاتا ہے۔ خواتین سے مخصوص اس رسالے میں غیر اسلامی معاشرے میں عورتوں کے حجاب پر بھی مقالے شائع ہوں گے
میگزین مکمل اسلامی طرز پر ہوگا اور اسلامی حدود میں رہتے ہوئے اس میں مواد اور تصاویر موجود ہوں گی اور عورتوں کے حقوق کے حوالے سے مفید تحریریں اس رسالے میں شائع ہوں گی۔
اس پہلے رسالے کے سرورق پر اسلامی حجاب ڈیزائنر رشیدہ عزیز سے گفتگو شائع ہوئی ہے جسمیں اسلامی حجاب اور دیگر اقدار کی اہمیت اور اس شعبے میں کام کرنے کی وجوہات اور ضرورت پر گفتگو کی گئی ہے
سعودی عرب میں سیر و سیاحت ، دنیا میں لڑکیوں کے معروف نام ، باورچی ٹپس ، تربیت اولاد، تزئین و آرایش اور دیگر مختلف مفید موضوعات اس رسالے میں شامل ہیں
خاتون چیف ایڈیٹر کی مطابق اس رسالے میں کسی حوالے سے سیاسی مسائل اور مباحثے شامل نہیں اور صرف خواتین کے امور پر موضوعات شامل کئے گئے ہیں ۔

1452105

نظرات بینندگان
captcha