یمن کے بارے میں سعودی موقف، الحوثی کی تنقید

IQNA

یمن کے بارے میں سعودی موقف، الحوثی کی تنقید

15:17 - September 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1453720
بین الاقوامی گروپ:الحوثی گروہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ملک کے حالات کے بارے میں سعودی عرب کے موقف کو غیر منطقی قرار دیا

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-من میں الحوثی گروہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ملک کے حالات کے بارے میں سعودی عرب کے موقف کو غیر منطقی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الحوثی گروہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی عرب کی جانب سے اپنے ملک کے صدر منصور ہادی کی حمایت سے متعلق سعودی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن میں مخالفین کو پسپا کرنے کیلئے ریاض کے موقف اور مداخلت کی بناء پر ہی ان کے ملک کا بحران اتنا زیادہ پیچیدہ ہوا ہے۔  ترجمان نے کہا کہ الحوثی گروہ، یمن میں امن کے قیام کا خواہاں ہے تاہم یہ گروہ حکومت کے کسی بھی منصوبے میں شامل نہیں ہوگا۔ الحوثی گروہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ یمن کے عوام، تمام گروہوں کی شمولیت سے تشکیل پانے والی حکومت کے حامی ہیں۔ واضح رہے کہ یمن کے صدر منصور ہادی کی درخواست پر سعودی عرب نے یمن کے الحدیدہ ایرپورٹ پر العند ٹھکانے پر اپنے کئی جنگی طیارے تعینات کردیئے ہیں جس پر الحوثی گروہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے اس اقدام کو اپنے ملک کے داخلی امور میں مداخلت سے تعبیر کیا ہے۔

58871

ٹیگس: یمن ، سعودی ، العوثی
نظرات بینندگان
captcha