ایکنا نیوز- ایران ریڈیوکے مطابق تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کی حالیہ پچاس روزہ جارحیت کے دوران کئی صیہونی فوجیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ حماس کے مطابق کئی صیہونی فوجی اس کی قید میں ہیں۔ اخبار قدس کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کے موقع پر اس سلسلے میں بات کرے گی۔ حماس کے سینئر رہنما محمد نزال نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت اپنے قیدیوں کے بارے میں سن کر حیران رہ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات قاہرہ میں ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات سے بالکل الگ ہیں۔ واضح رہے تحریک حماس نے دوہزار گیارہ میں ایک صیہونی فوجی کے بدلے ایک ہزار ستائیس فلسطینی قیدیوں کو آزاد کروایا تھا۔