ايران اور قازقستان میں وومن فرينڈشپ ويك كا انعقاد

IQNA

ايران اور قازقستان میں وومن فرينڈشپ ويك كا انعقاد

21:01 - May 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2338047
ادب و آرٹ گروپ: ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سے قازقستان كی خواتين يونيورسٹی میں وومن فرينڈشپ ويك كا انعقاد كيا گيا ۔
ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كےمطابق قازقستان ايرانی كلچرل سنٹر كے كونسلر اصغر صابری نے افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا یہ يونيورسٹی جمہوری اسلامی ايران كے مختلف پروگراموں كی ميزبان ہوتی ہے البتہ چيمبر آف ايران كا افتتاح اس میں خصوصی اہميت كا حامل ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہم ايران اور قازقستان كی تعليم يافتہ خوتين كے درميان اچھے روبط چاہتے ہیں اسی لیے یہ وومن فرينڈ شپ ويك كا افتتاح كيا گيا ہے تاكہ ايرانی اور قازقستان تعليم يافتہ خواتين كےدرميان اچھے روابط قائم ہوسكیں ۔
ایڈوائزر ٹومنسٹرآف وومن افئر، ريسرچ اينڈ ٹيكنالوجی ماہروزادہ نے بھی اپنے گفتگو میں كہا: دونوں ممالك كے درميان تاريخی اعتبار سے ثقافت اور تمدن كے گہرے روابط ہیں البتہ مركزی نقطہ اشتراك دونوں ممالك كا اسلامی ہونا ہے۔
1020800
نظرات بینندگان
captcha