غدير قومی اجلاس جنوری مين منعقد ہو گا

IQNA

غدير قومی اجلاس جنوری مين منعقد ہو گا

23:22 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373106
فكر گروپ : ممتاز شيعہ مفكر اور وحدت اسلامی كے علمبردار علامہ شيخ عبد الحسين امينی (رہ) كی ۴۲ویں برسی كے موقع پر غدير قومی اجلاس جنوری میں منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست مرحوم كی علمی اور عملی زندگی كے مختلف پہلؤوں خصوصا كتاب الغدير كی تاليف كا جائزہ لينے كے لیے بين الاقوامی الغدير فاؤنڈيشن كی جانب سے اور علمی مراكز كے تعاون سے منعقد كی جائے گی ۔
اس بين الاقوامی فاؤنڈيشن نے تمام اہل قلم ، مفكرين اور محققين كو دعوت دی ہے كہ ۵ عنوانين میں سے كسی ايك پر اپنے مقالے تحرير كر كے ارسال كریں : علامہ امينی كی شخصيت كا جائزہ ، علامہ امينی كی الغدير اور ديگر مولفات كی خصوصيات كا جائزہ ، منبع شناسی الغدير ، علامہ امينی كے افكار و آثار میں ولايت كے مقام كا جائزہ ، علامہ امينی كی فقہی، كلامی اور اخلاقی افكار كا جائزہ ۔
1057816
نظرات بینندگان
captcha