ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، اس کتاب میں دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ حکومت اسلامی کے تعلقات کے اہم ترین اصول و ضوابط اسی طرح صلح اور جنگ ،حکومت اور اس کے ارکان کاجائزہ ، اسلام میں بین الاقوامی تعلقات ، حکم جہاد کے اسباب ، لڑائی جھگڑے سے مربوط مسائل ، جنگ کا خاتمہ اور عوام پر اس کے اثرات اور ان کے علاوہ دیگر اہم ترین موضوعات کو مورد بحث قرار دیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ "بین الاقوامی تعلقات اور اسلامی فقہ" نامی یہ کتاب جس کا ترجمہ عدنان محقق نے کیا ہے ۳۸۴ صفحات پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت ۱۰۵ ہزار ریال ہے جبکہ اس کتاب کو پہلی مرتبہ امام صادق(ع) یونیورسٹی کی جانب سے شائع کیا گیا ہے ۔
1090378