كتاب "اوليا كا غيبی علم اور تسلط" میں وہابيوں كے شبہات كا جواب

IQNA

كتاب "اوليا كا غيبی علم اور تسلط" میں وہابيوں كے شبہات كا جواب

23:45 - September 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2408403
فكر گروپ : وہابيت شناسی پر مشتمل مباحث كے سلسلے كی كتاب "اوليا كا غيبی علم اور تسلط" كو مشعر ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كی كوششوں سے شائع كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، وہابيت شناسی پر مشتمل مباحث كے سلسلے یہ کتاب علی اصغر رضوانی كے قلم سے لكھی گئی ہے جس كو مشعر ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كی كوششوں سے شائع كيا گيا ہے ۔
وہابيوں اور ديگر اسلامی مذاہب كے درميان متعدد اختلافی مسائل میں سے ايك دنيا اور عالم برزخ میں اوليا كا غيبی علم اور نفوذ ہے جس كا وہابيوں نے انكار كيا اور اسی بنیاد پر وہ دنيا اور برزخ كے باہمی رابطے كا انكار كرتے ہیں اور یہ اعتقاد ركھتے ہیں كہ اوليا سميت تمام مرحومین دنيا میں رونما ہونے والے واقعات سے بے خبر ہیں اور جو بھی ان سے توسل یا كسی چيز كی دعا كرتا ہے تو وہ ان کی آواز کو نہیں سن سکتے ۔
1094456
نظرات بینندگان
captcha