ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۸ اگست كو حوزے اور يونيورسٹی كے اساتيد ، سركاری اور عسكری حكام كی موجودگی اور بسيج كے سربراہ سہراب صلاحی كے خطاب كے ساتھ مشہد كی رضوی اسلامی علوم يونيورسٹی میں قرآن اور انسانی علوم كے عنوان سے كانفرنس منعقد كی گئی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، ادارہ بسيج كی كوششوں اور المہدی قرآنی تحقيقاتی مركز كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں معروف اساتيد من جملہ قدردان قراملكی، الشيخ ، عشايری منفرد ، فيض ، الويری ، فاكر ميبدی ، آقائی، طباطبائی اور حسينی كوہساری نے بھی انسانی علوم كے مختلف شعبوں كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
1087063