ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی معارف و ثقافت تحقيقاتی سينٹر نے خصوصی مجلوں كی اشاعت كے سلسلے كو جاری ركھتے ہوئے "اسلامی يونيورسٹيوں كا انتظام" كے عنوان سے پہلا مجلہ شائع كيا ہے ۔
ايران كی اسلامی يونيورسٹيوں میں يونيورسٹی لیٹريچر كو تعليمی نصاب میں شامل كرنے كی ضرورت ، يونيورسٹيوں كے منتظمين كی لياقت اور خصوصيات كی شناسائی ، يونيورسٹيوں میں قائم نماز خانوں كی سرگرميوں كا جائزہ ، ملكی ترقی میں كردار كے حوالے سے ايران كی سركاری يونيورسٹيوں كی موجودہ حالت كا جائزہ اور ان جيسے ديگر مقالاجات اس مجلے میں شائع كیے گئے ہیں ۔
1101441