اسلام میں خاتون کی تعریف ، اس کی شخصیت کو اہمیت عطا کرتی ہے

IQNA

اسلام میں خاتون کی تعریف ، اس کی شخصیت کو اہمیت عطا کرتی ہے

23:17 - September 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2414707
ادب و آرٹ گروپ : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قرآن و عترت نامی کمیٹٰی کی صدر نے ۱۸ستمبر کو "ریحانہ" قومی فیسٹیول کی اختتامیہ تقریب کے دوران کہا : اسلام میں خاتون کی تعریف خاتون کی شخصیت کو اہمیت عطا کرتی ہے جس کی زینت حجاب اور عفت ہیں ،
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، ۱۸ ستمبر کوحضرت فاطمہ معصومہ(ع) کے یوم ولادت کے ساتھ ہی "ریحانہ" نامی قومی فیسٹیول کی اختتامیہ تقریب قرآن و عترت پارلیمانی کمیٹی کی صدر "لالہ افتخاری" ، وزارت علوم، ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے شعبہ ثقافتی امور کے ڈائریکٹر جنرل "جلیل دارا" ، علم و ثقافت یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورعلامہ طباطبائی یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ اینڈ کلچر ڈیمارٹمنٹ کے معاون "ایمانی" کی شرکت کے ساتھ علامہ طباطبائی یونیورسٹی میں منعقد کی گئی ہے ۔
لالہ افتخاری نے اختتامیہ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں حضرت زہرا(ع) کی شخصیت کے مختلف پہلؤوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زور دیا : حضرت زہرا(ع) صرف خواتین کے لیے نمونہ عمل نہیں ہیں بلکہ اللہ نے خاتون کو مرد کے شانہ بشانہ سفر کرنے اور زندگی بسر کرنے کے لیے خلق کیا ہے ۔
1101536
نظرات بینندگان
captcha