"امن اور قدرت کا شعر" نامی محفل کے ضمن میں کتابی نمائش کا اہتمام

IQNA

"امن اور قدرت کا شعر" نامی محفل کے ضمن میں کتابی نمائش کا اہتمام

23:17 - September 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2414710
ادب اور آرٹ گروپ : جمعرات ۲۰ ستمبر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن برائے شعرا کے دفتر میں منعقد ہونے والی "امن اور قدرت کا شعر" نامی عصرانہ محفل کے ساتھ اس انجمن کے آثار پر مشتمل کتابی نمائش بھی منعقد کی جائے گی ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، مذکورہ محفل ۲۰ ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق شام ۵ بجے انجمن کے دفتر میں منعقد کی جائے گی اور اس کے ہمراہ کتابی نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔
اس نمائش میں مذکورہ انجمن کی کوششوں سے شائع ہونے والی کتابوں اسی طرح امن اور قدرت سے مربوط مختلف فن پاروں کو بھی منظر عام پر رکھا جائے گا ۔
واضح رہے کہ اس محفل کے دوران هرمز عليپور، محمدعلی بهمنی، سهيل محمودی، ساعد باقری، فاطمه راكعی، افشين علاء، حسن فرازمند، عبدالجبار كاكايی اور دیگر شعرا اپنے اشعار پڑھیں گے ۔
1101312
نظرات بینندگان
captcha