پاكستان ؛ اسلام آباد میں عاشورا كے موضوع پر مشاعرہ

IQNA

پاكستان ؛ اسلام آباد میں عاشورا كے موضوع پر مشاعرہ

19:13 - December 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2458098
ادب گروپ: محرم كے ايام كی مناسبت سے اسلام آباد میں ايرانی قونصلگری كے تعاون سے عاشورا كے موضوع پر مشاعرہ منعقد كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس مشاعرہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 34 شعراء كرام نے شركت كی۔
ان میں مشہور و معروف شعراء كرام انجم خليق، محمد سرفراز ظفر، جليل عالی، جاويد اقبال قزلباش، عابدہ تقی اور تبسم اخلاق شامل ہیں۔
یہ مشاعرہ كی تقريب ہر سال ايران كی قونصلگری كے زير اہتمام منعقد ہوتی ہے اور ای ٹی وی چينل كے ذريعے پورے پاكستان میں لائيو دكھايا جاتا ہے۔
اس مشاعرے میں ايران كی پارليمنٹ كے نمائندے اور مبلغ حجت الاسلام والمسلمين حميد رسائی، آيت اللہ درانی اور قونصلر تقی صادقی مہمان خصوصی رہے ہیں اور اس مشاعرہ كے آخر میں انعامات تقسيم كئے گئے۔
1147403
نظرات بینندگان
captcha