ايران میں ولايت فقیہ كا نظام تمام اسلامی ممالك كيلئے نمونہ

IQNA

ايران میں ولايت فقیہ كا نظام تمام اسلامی ممالك كيلئے نمونہ

20:47 - December 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2460801
فكر گروپ: سوڈان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے اتاشی نے كہا: اسلامی جمہوریہ ايران كا ولايت فقیہی نظام تمام اسلامی ممالك كيلئے نمونہ بن سكتا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق سوڈان میں ہونے والی ايك روزہ سيمينار كا موضوع "بنيادی قوانين میں اسلامی مفاہيم كا جائزہ" تھا جو كہ "التنوير المعرفی" انسٹی ٹيوٹ كے زيراہتمام منعقد ہوا ہے۔ اس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر اور سوڈان كی مختلف يونيورسٹيز كے اساتيد اور مفكرين نے شركت كی۔
اس سيمينار میں يونيورسٹی كے استاد اور حزب "الوسط الاسلامی" كے سيكرٹری جنرل نے "بنيادی قوانين میں اسلامی مفاہيم كا جائزہ" كے موضوع پر اپنا مقالہ پيش كيا۔
سوڈان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے اتاشی حجت الاسلام ملكوتی تبار نے بھی اپنے خطاب میں كہا: ايران میں اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد اس ملك میں ولايت فقیہی نظام كا نفوذ ديگر اسلامی ممالك كيلئے نمونہ بن سكتا ہے۔
1149443
نظرات بینندگان
captcha