ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں حكيم قطب الدين شيرازی كے حالات زندگی اور ان كے آثار كا جائزہ ليا جائے گا۔ اس سيمينار كے انعقاد كا ہدف، اس حكيم كے علمی بيانات اور آثار سے آشنائی ہے۔ یہ سيمينار 19 اور 20 دسمبر كو شيراز يونيورسٹی میں منعقد ہوگا۔
اس رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں شركت كے خواہاں، حكيم قطب الدين كے تين؛ حكيم كے حالات زندگی، طب میں ان كے نظريات كا جائزہ اور حكيم قطب الدين شيرازی كے علمی ترقی میں كردار كے موضوعات پر محققين 5 نومبر تك اپنے مقالات كو سيكرٹریٹ میں جمع كرا دئیے ہیں۔
واضح رہے كہ قطب الدين شيرازی، ساتوين صدی ہجری میں ايران كے بہترين علماء میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے حكمت، فلسفہ، طبيعی علوم، طب، اور آرٹ كے موضوعات اور فارسی اور عربی زبان میں 20 سے زائد كتب تاليف كی ہیں۔
1150658