علامہ نواز عرفانی کی شہادت، 40 دن کا سوگ

IQNA

علامہ نواز عرفانی کی شہادت، 40 دن کا سوگ

17:03 - November 28, 2014
خبر کا کوڈ: 2612563
بین الاقوامی گروپ: دو دن قبل مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور شہرپاراچنارمیں آیت اللہ سیستانی کےنمائندے علامہ عرفانی کو اسلام آباد میں شہیدکیا گیا

ایکنا نیوز-شفقنا-پاکستان کے ایک شیعہ عالم دین علامہ محمد نواز عرفانی کے قتل کے سلسلے میں پاراچنار میں چالیس دن کے سوگ اور تین دن کی ہڑتال ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہڑتال کے نتیجے میں صوبہ خیربختون کے شہر پاراچنار کے تمام تعلیمی و تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ دوسری طرف علامہ محمد نواز عرفانی کے قتل کے خلاف پورے ملک میں دہشتگردی مخالف مظاہرے کئے جائیں گے۔ علامہ محمد نواز عرفانی کے قتل کے خلاف پاکستان کے عوام اور مذہبی وسیاسی شخصیتوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی ومذہبی شخصیتوں نے علامہ عرفانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے پاکستان کے دشمنوں کی سازش ہے اور اس کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیداکرنا اور شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دو دن قبل مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور شہرپاراچنارمیں آیت اللہ سیستانی کےنمائندے علامہ عرفانی کو اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے شہید کردیا تھا۔

37884

ٹیگس: سوگ ، عالم ، شہید ، پاکستان
نظرات بینندگان
captcha