مصری مفتی: شیعوں کو کافر کہنا درست نہیں

IQNA

مصری مفتی: شیعوں کو کافر کہنا درست نہیں

14:39 - December 01, 2014
خبر کا کوڈ: 2613883
بین الاقوامی گروپ: مصری مفتی اور جامعہ الازھر علمی بورڑ کے ممبر علی جمعہ نے شیعہ کافر کہنے کو غلط قراردیتے ہوئے اسلامی خلافت کے دعوے کو نادرست قرار دیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المسله» کے مطابق روزنامہ " الرای" سے گفتگو میں مفتی علی جعمہ نے کہا کہ فرقہ واریت وہ سازش ہے جس سے سیاسی مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں اور خون بہایا جارہا ہے لیکن ہم اس سازش کا مقابلہ کریں گے
انہوں نے کہا : داعش کی جانب سے خلافت اسلامی کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے
انکے دہشت گرد اسلام کے نام پر خون بہانے مین مصروف ہیں اور تکفیری سوچ سے فرقہ واریت پھیلانے کی سازش میں لگے ہوئے ہیں
علی جمعه نے کہا کہ یہ خوارج کا ٹولہ ہے جو ایک قاتل ،فاسق اور مجرم گروپ ہے
انہوں نے مزید کہا کہ داعش ایک شیطانی درخت کی طرح اپنی شاخیں عراق،شام اور یمن وغیرہ میں پھیلا کر اسلامی خلافت کا دعوی کررہی ہے۔

2613225

ٹیگس: علی ، جمعہ ، داعش
نظرات بینندگان
captcha