جرمنی؛ مسلمان عورت پر شدت پسندوں کا حملہ

IQNA

جرمنی؛ مسلمان عورت پر شدت پسندوں کا حملہ

14:28 - December 23, 2014
خبر کا کوڈ: 2625103
بین الاقوامی گروپ: جرمن شہر «براونشوایگ» میں ایک مسلمان عورت پر چار شدت پسند جرمن باشندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا

ایکنا نیوز- روزنامہ «Braunschweigter Zeitung» کے مطابق ایک کار میں سوار چار جرمن جوانوں نے مسلمان عورت پر حملہ کیا
پولیس کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند جوانوں نے ایک راہ گزر جوان مسلمان عورت کو گریبان سے پکڑ کر توہین کرنا چاہا مگر اس عورت کی جانب سے شور مچانے کے بعد چاروں شدت پسند جوان کار میں بیٹھ کر چلے گئے
اعلی حکام کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی گئی ہے اور اسلام فوبیا مہم کے حوالے سے اس واقعے کو قرار دیا جارہا ہے
گذشتہ کئی دنوں سے شدت پسند اور اصلاح پسند جرمن گروپوں کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے
کہا جاتا ہے کہ جرمنی میں چار ملین مسلمان آباد ہیں جنمیں سے ۲۲۰ ہزار صرف برلن میں سکونت پذیر ہیں
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف حالیہ دنوں میں مظاہروں میں تیزی آرہی ہے اور تحقیقات کے مطابق دیگر ممالک کی نسبت جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف زیادہ نفرت پائی جاتی ہے۔

2624761

ٹیگس: جرمنی ، مسلمان ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha