ایکنا نیوز- روزنامہ «العرب» کے مطابق «شیخ غانم بنعلی آلثانی» قرآنی مقابلوں میں گذشتہ روز آخری مرحلے میں پہنچنے والے قاریوں کا انتخاب کیا گیا
مقابلوں کا فائنل روانڈ کل دوحہ کے «شیخ عبدالله بن زید آل محمود» ہال میں پانچ امیدواروں کے درمیان منعقد ہوگا
مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں قطر کے مختلف قرآنی اداروں سے ۱۸۱۹طلباء اور طالبات شریک تھیں
مقابلوں میں مکمل قرآن مجید ، ۲۵ پارے ، ۲۰ پارے ۱۵ ، ۱۰ اور ۵ پارے تفیسر اور تجوید کے علاوہ مختلف کیٹگری میں تلاوت کے مقابلے بھی شامل تھے
طلباء کے مقابلے دوحہ کے مرکز تبلیغات «الوعب» اور طالبات کے مقابلے قرآنی مرکز«موزیم بنت محمد» میں منعقد کیے گئے
مقابلوں کے انچارج شیخ خالد بنمحمد بنغانم آلثانی نے مقابلوں کے حوالے سے کہا: ان مقابلوں کا اہم ترین مقصد قرآنی قاریوں اور طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کرنا اور کتاب الہی کی طرف انہیں مائل کرانا ہے۔