ایکنا نیوز- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کا پیغام جنرل محمد شیرازی نے آج ملک کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقوں میں جہاں یہ عظیم فوجی مشقیں ہورہی ہیں پہنچ کر فوجیوں کو پہنچایا
فوج کے ثقافتی شعبے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے فوجی مشقوں کے میڈیا سیل کی سرگرمیوں سے بھی آگہی حاصل کی۔ سپریم کمانڈر کے دفتر کے سربراہ جنرل محمد شیرازی نے فوجی مشقوں کے کمانڈر ان چیف جنرل عبدالرحیم موسوی، بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری اور دیگر کمانڈروں کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ میں رہبر انقلاب کا پیغام لایا ہوں تاکہ آپکو انکا سلام اور نیک خواہشات پہنچا سکوں۔ انہوں نے کہا مسلح افواج کی ساری کوششیں ملک کے اقتدار اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع کے لئے ہیں۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج جمعرات سے عظیم فوجی مشقوں میں مصروف ہیں۔