ایکنا نیوز- حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کے دفتر کے مطابق پیغام میں کہا گیا ہے : امید ہے رحمت اللعالمین (ص) کی ولادت باسعادت کے موقع پر،جہاں ایک طرف اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کی وجہ سے شدت پسندی کی آگ شعلہ ور ہے اور اسلامی دنیا ان کی وجہ سے مشکلات میں گرفتار ہے اور ان کے اقدامات کی وجہ سے اسلام بدنام کیا جارہا ہے رسول اکرم (ص) کے حقیقی چاہنے والے ،اسلامی دنیا اتحاد کی جانب لوٹ آئے گی
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ رحمت اللعالمین (ص) کی امت کے ہمدرد اور پیروکار سنت نبوی (ص) اور اخلاق نبوی(ص) کے مطابق مروت اور درگزر کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں گے۔