معروف لبنانی عالم دین کی جانب سے پیرس واقعے کی مذمت

IQNA

معروف لبنانی عالم دین کی جانب سے پیرس واقعے کی مذمت

15:08 - January 11, 2015
خبر کا کوڈ: 2696428
بین الاقوامی گروپ: لبنان کے شہر صور کی علماء کونسل کے سربراہ علامه شیخ علی یاسین نے پیرس واقعے کو اسلامی تعلیمات سے متصادم اور مخالف قرار دیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے  «racamp.net»، کے مطابق شیخ علی یاسین نے دہشت گردی کے واقعے کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ ایسا کام مکمل طور پر اسلام اور سنت نبی اکرم(ص)  کے خلاف ہے
علماء کونسل کے سربراہ نے لبنان میں مختلف گروپوں میں مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ امید ہے اتحاد سے تکفیریوں کا مقابلہ کیا جائے گا اور انتخابات کے مسئلے پر بھی نتیجہ اچھا نکلے گا
شیخ یاسین نے مزید کہا: لبنان کو آج ہر زمانے سے بڑھکر عوام اور فوج میں وحدت کی ضرورت ہے۔

2690873

ٹیگس: علماء ، لبنان ، فرانس
نظرات بینندگان
captcha