ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «hamlethub»، کے مطابق اسلام مخالف امریکن صھیونی خاتون گلر اس سے پہلے بھی بسوں اور میٹرو اسٹیشنز پر توہین آمیز پوسٹر لگانے اور قرآن و اسلام کے خلاف توہین آمیز اقدامات میں پیش پیش رہی ہے اور اب اظھار آزادی کے نام پر توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ منعقد کرا رہی ہے
گلر امریکن فریڈم نامی تنظیم چلا رہی ہے اس سے پہلے بھی مختلف طریقوں سے قرآن اور اسلام کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے اور اس نے کوشش کی ہے کہ اسلام اور قرآن کو دہشت گردی اور غیر مہذب دین کے طور پرپیش کرسکے
گلر نے اعلان کیا ہے کہ تین مئی کو ٹیکساس کے «کورٹس کالول» مرکز میں توہین آمیز کارٹون کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔