ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «France 24» کے مطابق مطالعات اسلامی کے استاد جان بوئن کا کہنا ہے کہ اسکارف پر پابندیوں کا مقصد سیاسی ہے اور شدت پسند گروپ ووٹ کی خاطر ایسے اقدامات انجام دے رہا ہے
فرانس میں مختلف اسلام مخالف واقعات کے بعد حجاب پر پابندی کا حکم دیا گیا ہے ۔ انتخابات کے نزدیک آتے ہی ایسے واقعات اور اقدامات میں عام طور پر اضافہ ہوتا ہے
سابق صدر نیکولاس سارکوزی کی پارٹی بھی مسلمانوں پر مختلف حوالوں سے پابندی کی حمایت کرچکی ہے جنمیں عوامی جگہوں پر حجاب پابندی بھی شامل ہے۔ پرایمری اور ہائی اسکولوں میں پہلے سے ہی حجاب پر پابندی عائد ہے
شدت پسند نیشنل پارٹی کے رہنما ماریان لوپن بھی " سب سے پہلے فرانس" کے نام پر اسلام مخالف بیانات سے پارٹی کی ووٹ بینک کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔