پاکستان نے اپنی فوج سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کر لیا : رائٹرز،وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے انکار

IQNA

پاکستان نے اپنی فوج سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کر لیا : رائٹرز،وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے انکار

13:13 - March 31, 2015
خبر کا کوڈ: 3066724
بین الاقوامی گروپ:بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے یمنی باغیوں کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کے لیے اپنی فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے

ایکنا نیوز- ’رائٹرز‘ نے ایک سئنیر پاکستانی اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کو پاکستان نے پہلے ہی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا رکھی ہے اور بہت جلد پاکستان ’عرب اتحاد ‘کا حصہ بن جائے گا۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق اس سلسلے میں پاکستانی وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں بدھ کے روز سعودی عرب کا دورہ کرے گا اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔خبر رساں ادارے کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس وفد میں عسکری حکام بھی شامل ہوں گے۔ پاکستانی وفد سعودی عرب میں عسکری حکام سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کرے گا اور تازہ ترین صورت حال پر بھی غور کرے گا۔پاکستانی وزارت خارجہ نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سےانکار کر دیا ہے۔

یمن میں حوثیوں کی جانب سے ملک پر قبضہ کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب یمن کی مدد کے نام پر حوثیوں کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو فون کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اس جنگ میں سعودی عرب کی مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔

 وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب فوج بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

208298

ٹیگس: سعودی ، پاکستان ، فوج
نظرات بینندگان
captcha