سعودی عرب کو یمن میں شکست ہوگی: پوردستان

IQNA

سعودی عرب کو یمن میں شکست ہوگی: پوردستان

13:50 - April 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3127899
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو یقینا شکست ہو گی

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- موصولہ رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر احمد رضا پوردستان نے اتوار کی صبح کو یوم مسلح افواج کی آمد کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے اقدامات کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے اس ملک کی فوج کو نصیحت کی کہ وہ جارحیت سے دستبردار ہو جائے کیونکہ اس کو سنگین شکست سے دوچار ہونا پڑے گا- بریگیڈیر جنرل احمد رضا پور دستان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی فوج کرائے کی فوج ہے اور ابھی تک اس کی طرف ایک گولی بھی نہیں چلائی گئی ہے۔ اسے اس دن سے ڈرنا چاہۓ جب ریاض میں چنگاری بھڑکے گی۔

68242

ٹیگس: ایران ، فوج ، سعودی ، شکست
نظرات بینندگان
captcha