یمن کی غیر مساوی جنگ میں 3 ہزار بے گناہ جاں بحق

IQNA

یمن کی غیر مساوی جنگ میں 3 ہزار بے گناہ جاں بحق

17:32 - May 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3293166
بین الاقوامی گروپ:ایاد نصر نے کہا کہ یمن میں رہائشی علاقوں پر بمباری،خواہ وہ وہاں کے رہائشیوں کو پہلے سےاطلاع دے کر یا اطلاع کے بغیر کی گئی ہو، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے

ایکنا نیوز- شفقنا- انھوں نے کہا کہ یمن میں عام شہریوں پر ہوائی حملے کرنے والوں کو اپنے اقدامات کا جواب دینا ہو گا۔ اقوام متحدہ کے مذکورہ عہدیدار کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں پرحملے چاہے وہ زمین سے کیے جائیں یا فضا سے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں کیونکہ ان حملوں میں احتیاط کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا اور نتیجے میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ یا سلامتی کونسل کو یمن کے عوام کے خلاف ہونے والے جرائم کا جائزہ لینا چاہیے اور جس گروہ نے بھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے دس عرب ممالک کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ سے یمن پر ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق اس غیرمساوی جنگ میں یمن کے تین ہزار سے زائد بے گناہ افراد جن میں عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دو ہزار سے زائد بار یمن پر ہوائی حملے کیے ہیں جن میں اس ملک کی بہت سی بنیادی تنصیبات اور لوگوں کے رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

45077

ٹیگس: یمن ، حملہ ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha