ایکنا نیوز- لبنانی اخبار «الدیار» کے مطابق جنوبی لبنان میں سیمینار بعنوان «تکفیریوں کے مقابلے میں اتحاد» منعقد کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں سیاسی ، مذہبی شخصیات اورعیسائی - مسلم اسکالرز شریک تھے
انجمن «اندیشه عاملی» کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میں وحدت کے داعی رہنما جیسے امام موسی صدر، مرحوم علامه سید محمدحسین فضلالله، شیخ حسن خالد اور شیخ ابوحسن عارف الحلاوی کو خراج تحسین پیش کیا گیا
لبنان کے امام جمعہ اور معروف عالم دین سیدعلی فضل الله نے موجودہ حالات میں اتحاد کو لبنان کے لیے ناگزیر قرار دیا
لبنانی عالم دین شیخ حسان حلاوی نے بھی لبنان کی تاریخ میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو نمونہ قرار دیتے ہوئے وحدت پر تاکید کی
عیسائی سکالر جون یونس نے امام موسی صدر کی سیرت کو رہنما قرار دیتے ہوئے عیسائی- مسلم اتحاد کو اہم قرار دیا
اہل سنت کے عالم دین مفتی شیخ بلال الملا نے لبنان میں قومی وحدت کو کامیابی کے لیے ضروری قرار دیا اور کہا کہ ہمارے مقابلے میں بدترین تکفیری دشمن موجود ہیں اور سیرت رسول اکرم (ص) پر عمل کرتے ہوئے ان سے مقابلہ کرنا چاہیے۔
3360287