پاکستان دنیا کی واحد مملکت ہے جسکی کی بنیاد لا الہ اللہ پر رکھی گئی ہے ۔ امام جمعہ سید ہاشم موسوی

IQNA

پاکستان دنیا کی واحد مملکت ہے جسکی کی بنیاد لا الہ اللہ پر رکھی گئی ہے ۔ امام جمعہ سید ہاشم موسوی

8:23 - September 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3361306
بین الاقوامی گروپ: بانی پاکستان اہل بیت (ع) کے عاشق اور قاری قرآن تھے جنکی زندگی اسلام اور پاکستان کے لیے وقف تھی

ایکنا نیوز- نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ نے یوم وفات قائد اعظم پر بانی پاکستان کے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں عظیم مسلمان لیڈر قرار دیا۔ 
سید ہاشم موسوی نے محمد علی جناح کو بے مثال لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک آزاد مملکت کاقیام جہاں مسلمان اپنی مرضی سے آزادنہ زندگی بسرکرسکے آپکی کوششوں کا نتیجہ ہے اور آج ضرورت ہے کہ قائداعظم کی خواہشات کے مطابق مسلمان اس ملک کی ترقی کے لیے کوشش کریں۔


امام جمعہ نےخطبے کے دوسرے حصے میں مسلم پناہ گزینوں کے حوالے سے یورپی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شام میں امریکی اور اسرائیلی سازش سے لاکھوں عوام کو دربدر کرنے پر مجبور کیا گیا اور آج چند افراد کو دکھاوے کے طور پر یورپ میں پناہ دیکر مسلمان اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha