غزہ پر ایک بار پھر آگ اور بارود کی بارش

IQNA

غزہ پر ایک بار پھر آگ اور بارود کی بارش

13:03 - September 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3364933
بین الاقوامی گروپ:صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر غزہ پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں

ایکنا نیوز-سحرٹی وی-روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ اس نے ہفتے کی صبح غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے تین اڈوں کو نشانہ بنایا ہے- اس حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بھی غزہ پٹی کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بیت حانون، جالیا اور ابو جراد کے علاقوں پر کئی بار بمباری کی جس میں ایک سکیورٹی پوسٹ اور کئی گھر تباہ ہو گئے-
دریں اثنا صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے بھی غزہ پٹی کے شمال میں واقع سمندر میں فلسطینی ماہیگیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا-
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یہ حملے غزہ پٹی سے  صیہونی کالونیوں پرداغے گئے راکٹ حملے  کے جواب میں کیے ہیں-
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے صیہونی فوج کے اس دعوے کے بار ے میں تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجی ہمیشہ غزہ پٹی سے راکٹ فائر کیے جانے کے بہانے اس علاقے کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں-

غزہ پٹی پر صیہونی فوج نے ایک ایسے وقت میں حملے کیے ہیں کہ جب صیہونی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد الاقصی کو تقسیم کرنے کے مقصد سے اس مقدس مقام کو متعدد بار اپنے ناپاک حملوں کا نشانہ بنا یا جن کے دوران ایک سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا-

198333

ٹیگس: غزہ ، پٹی ، فوج ، حملہ ، فلسطینی
نظرات بینندگان
captcha