ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق نایجیرین اخبار دیس ڈے لکھتا ہے کہ شیخ زکزاکی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا
شمال صوبہ کادونا کے گورنر کا کہنا ہے کہ ملکی قوانین کے مطابق شیخ زکزاکی کے خلاف عدالتی کاروائی کی جائے گی
نایجیرین اسلامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقامی حکام کی کاروائی کو درست نہیں سمجھتی کیونکہ وہ صرف فوج کی بات مانتے ہیں اور شیعوں کے موقف سننے کے قائل ہی نہیں
بقیةالله امام بارگاہ پر حملوں میں سینکڑوں نایجیرین شیعہ شہید اورزخمی ہوگئے تھےاور شیخ زکزاکی کو زخمی حالت میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے
بحرین میں مظاہرے
العالم نیوز کے مطابق بحرین کے شیعہ جو خود آل خلیفہ سے برسرپیکار ہیں انہوں نے بھی نایجیریا کے شیعوں کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں اور نایجیریا کی حکومت کے خلاف نعرے لگایے
مظاہرین نے شیخ زکزاکی کی فوری آزادی کا مطالبہ بھی کیا۔