روس ؛حجاب کے بارے میں ریڈیو ماسکو کا دلچپسپ سروے

IQNA

روس ؛حجاب کے بارے میں ریڈیو ماسکو کا دلچپسپ سروے

8:28 - March 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502618
بین الاقوامی گروپ: روس میں اسکارف کے حوالے سے ریڈیو «اخا ماسکوِ» نے سروے کیا ہے

روس میں حجاب کے بارے میں سروے


ایکنا نیوز- ماسکو میں ایرانی کلچر سنٹر نے اپنے میگزین میں روس میں ہونے والے سروے کا نتیجہ شایع کیا ہے

ریڈیو «اخا ماسکوِ» جو اسلاموفوبیا کے حوالے سے معروف ہے کے سروے میں دلچسپ نتیجہ سامنے آیا ہے

چچن صدر رمضان قدیراف نےحجاب کی حمایت کی جسکے مقابل روس کے وزیر تعلیم نے حجاب پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا تھا اسکے حوالے سے سروے کیا گیا۔


۸۲ فیصد(۸۸۰۶۲) مجموعی طورپر ۱۰۷۶۴۴ میں سے افراد نے حجاب کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ صرف سولہ فیصد نے روسی وزیر تعلیم کی حمایت اور دو فیصد نے حصہ نہیں لیا

اس سوال کے جواب میں کہ کیا «ایک باحجاب طالبہ کی وجہ سے اسکول میں کسی کوحقارت اور مایوسی ہوتی ہے» پچھتّر فیصد نے نفی میں جواب دیا اور ایک چوتھائی نے ہاں کہا ہے جبکہ دو فیصد نے رایے میں حصہ نہیں لیا۔


ایک اور سوال میں پوچھا گیا کہ کیا مذہبی علامات اور اقدار پر اسکول میں پابندی لگانا درست ہے ؟ اسّی فیصدنے منفی میں جواب دیا اور انیس فیصد نے نہیں کہا ہے جبکہ ایک فیصد نے رایے کا اظھار نہیں کیا ۔

قابل ذکر ہے کہ چچن صدر رمضان قدیراف نے روس میں حجاب پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے روسی معاشرے کا کردار مسخ ہوگا کیونکہ اس ملک میں مختلف اقوام آباد ہیں ۔

3580693

نظرات بینندگان
captcha