کوئٹہ میں ولادت حضرت زہرا(س) اور عید نوروز پرشاندار جشن کا انعقاد+تصاویر

IQNA

کوئٹہ میں ولادت حضرت زہرا(س) اور عید نوروز پرشاندار جشن کا انعقاد+تصاویر

9:24 - March 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3502709
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے شہر کویٹہ کے خانہ فرھنگ ایران میں حضرت زہرا(س) کے یوم ولادت، یوم پاکستان اور عید نوروز کی مناسبت سے پورے جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا گیا

کوئٹہ میں ولادت حضرت زہرا(س) اور عید نوروز پرشاندار جشن کا انعقاد+تصاویر

ایکنا نیوز- خانہ فرھنگ ایران کویٹہ کی جانب سے جشن عید نوروز، 23 مارچ یوم پاکستان ، یوم مادر اور یوم ولادت بی بی زہرا(س) کی تقریب منعقد ہوئی۔

جشن پروگرام میں تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز کیا گیا جسکے بعد خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹر کوروش عقدایی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہیتے ہویے نوروز کی تاریخ پرمفصل روشنی ڈالی۔

کوئٹہ میں ولادت حضرت زہرا(س) اور عید نوروز پرشاندار جشن کا انعقاد+تصاویر

امام جمعہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے ماں کی ٰعظمت اور سیرت زہرا (س) پر خطاب کیا ،انہوں نے یوم پاکستان اور نوروز کی تاریخ پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی نے جشن نوروز کی شرعی حیثت کوموضوع سخن بناتے ہوئے کہا کہ اس عید کی اسلام میں نفی نہیں کی گیی ہے اور مختلف اقوام اپنے انداز میں بھار کی آمد پر جشن مناتی ہیں۔

سید جواد موسوی اور ڈاکٹر ولایت حسین عسکری نے نوروز اور یوم مادر پر شاعری کے علاوہ منقبت پیش کی جبکہ مدارس کی طالبات نے انگریزی اور فارسی میں ان موضوعات پر پرگرامز پیش کیے۔

پروگرام میں ڈپٹی قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کویٹہ آقایی شفیعی، نامور دانشور ڈاکٹر عطاالرحمن، قاری عبدالرحمن، امام جمعہ سید حسن مبلغ سمیت بڑی تعداد میں طلبا و طالبات اور دیگر علما شریک تھے۔

کوئٹہ میں ولادت حضرت زہرا(س) اور عید نوروز پرشاندار جشن کا انعقاد+تصاویر

جشن تقریب میں سفرہ ھفت سین کا مقابلہ بھی شامل تھا جسمیں مدرسہ خدیجہ کبری (س) ، مدرسہ فاطمہ زہرا (س) ، مدرسہ کوثر اور مدرسہ رسول اکرم(ص) شریک تھے۔

پروگرام کے آخر میں مختلف اسکولوں کی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گیے جبکہ پروگرام کے اختتام پر پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کوئٹہ میں ولادت حضرت زہرا(س) اور عید نوروز پرشاندار جشن کا انعقاد+تصاویر

کوئٹہ میں ولادت حضرت زہرا(س) اور عید نوروز پرشاندار جشن کا انعقاد+تصاویر

کوئٹہ میں ولادت حضرت زہرا(س) اور عید نوروز پرشاندار جشن کا انعقاد+تصاویر

نظرات بینندگان
captcha