امریکن طالبہ پر حجاب کی وجہ سے تشدد

IQNA

امریکن طالبہ پر حجاب کی وجہ سے تشدد

8:07 - December 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503984
بین الاقوامی گروپ: سوشل میڈیا پر وایرل ویڈیو کلیپ میں ایک چودہ سالہ مسلمان طالبہ کو حجاب کی وجہ سے فلوریڈا پارک میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے

امریکن طالبہ پر حجاب کی وجہ سے تشددایکنا نیوز- خبررساں ادارے ksat؛کے مطابق متاثرہ طالبہ کے والد شکیل منشی کا کہنا ہے کہ میری لڑکی پر تشدد مسلمانوں کے خلاف جرایم کا اہم نمونہ اور ثبوت ہے۔

 انکا کہنا تھا: امریکن اوباش جوانوں کے گروپ نے میری لڑکی سے بدکلامی کی اور پھر ملکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا

 

طالبہ کو مسلمان ہونے کی بناء پر قتل کی دھمکی بھی دی گیی اور زخمی ہونے کے بعد اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 

امریکن مسلمان کونسل نے مسلمان طالبہ کے والدین سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کو اعلی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

 

امریکن مسلم کونسل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں زیر تعلیم ۵۳ فیصد مسلمان طلبا وطلبات زہنی اذیت اور ٹینشن سے دوچار ہیں۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ۲۶ فیصد کو سوشل میڈیا پر، ستاون فیصد کو کلاس میں دوسرے کلاس فیلوز سے اور ۳۶ فیصد طالبات کو مسلمان ہونے کی بناء پر دوسرے طالبات سے بدسلوکی کا سامنا ہیں۔

 

اس رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ امریکن اسکولوں میں اساتذہ، اسٹاف اور دیگر منتظمین کا رویہ کسقدر نسلی تعصب کا شکار ہورہا ہے۔/

3675837

نظرات بینندگان
captcha