مجازی فضاء میں ترویج تعلیم قرآن

IQNA

مجازی فضاء میں ترویج تعلیم قرآن

10:28 - April 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3505963
بین الاقوامی گروپ- عرب امارات کے ادارہ اوقاف نے قرآن سکھانے کے لیے ایپ تیار کرلیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے "وام" کے مطابق امارات کے ادارہ اوقاف و امور اسلامی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اس ایپ کو پیش کیا جائے گی جسکی مدد سے بچے، بزرگ، طلبا اور تمام افراد حفظ قرآن میں مدد لے سکتے ہیں۔

 

ادارہ اوقاف کے سربراہ محمدمطر کعبی کا اس حوالے سے کہنا تھا: مذکورہ ایپ سے مجازی فضاء میں حفظ قرآن میں مدد مل سکتی ہے اور یہ ایپ ہر روز مقررہ اوقات میں خاص انداز میں آیت کی تلاوت پیش کرتی رہے گی۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس ایپ میں نام رجسٹرڈ کروا کے قرآن کے اہم اساتذہ کی خدمات سے بھی تلاوت، حفظ ،تجوید اور دیگر شعبوں میں فایدہ اٹھایا جاسکتا ہے

 

محمدمطر کعبی کا مزید کہنا تھا: اس ایپ کے زریعے سے معیاری سطح پر درس سکھایا جاتا ہے اور پہلے مرحلے میں امارات میں مقیم افراد اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔/

3801714

نظرات بینندگان
captcha