کروشیا میں پہلی منارہ دار مسجد کی تعمیر

IQNA

کروشیا میں پہلی منارہ دار مسجد کی تعمیر

9:58 - April 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506016
بین الاقوامی گروپ- جنوبی کروشیا کے شہر دوبروونیک میں پہلی بار منار والی مسجد اگلے دو سال میں مکمل ہورہی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Total Croatia News؛ کے مطابق منار والی مسجد دوبروونیک (Dubrovnik کے علاقے گروژ میں دو سال میں مکمل ہوگی۔

 

مسلم رہنما «فهیم ووکوتیچ» کے مطابق مقامی حکام سے اجازت نامہ مل چکا ہے اور مراحل کی تکمیل کے بعد مسجد کی تعیمر پر کام شروع ہوگا جس کے بعد دو سال میں مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کی توقع ہے۔

 

میڈیٹرانہ یا مراکشی طرز پر مسجد کا نقشہ بنایا جارہا ہے۔

 

سال ۲۰۱۱ کے سروے کے مطابق اس علاقے میں ۱۵۰۰ مسلمان آباد ہے جنمیں بوسنی نژاد، ترکی، البانیہ اور عرب قوم کے افراد شامل ہیں۔

«جامعه اسلامی کروشیاء» کا ادارہ ایک مفتی کی سربراہی میں مسلمانوں کی امور کا کام علاقے میں انجام دیتا ہے۔

کروشیا میں مجموعی طور پرتین  مناره والی مسجد اور  ۱۵ بغیر منارہ والی مساجد موجود ہیں جبکہ اسلامی مرکز زاگرب علاقے میں قرآنی کلاسز اور مقابلوں کے حوالے سے کام کررہا ہے۔/

3804972

نظرات بینندگان
captcha