عراق میں اصلاحات کی تجویز پارلیمنٹ میں پیش

IQNA

عراق میں اصلاحات کی تجویز پارلیمنٹ میں پیش

10:24 - November 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506883
بین الاقوامی گروپ- وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق عادل عبدل المھدی جلد اصلاحات کے حوالے سے پارلیمنٹ میں حآضر ہوں گے۔

ایکنا نیوز-  «السومریه‌نیوز» کے مطابق وزیراعظم ہاوس کے ترجمان «سعد الحدیثی» کا کہنا تھا: عادل عبدل المھدی مظاہرین کے مطالبے پر معیشتی اور کابینہ میں اصلاحات کے حوالے سے جلد پارلیمنٹ میں پیش اور تجاویز سے آگاہ کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا: بعض افراد کو منتخب کرلیا گیا ہے اور دیگر وزراء کے حوالے سے انکی صلاحیتوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

 

الحدیثی کے مطابق اصلاحات میں پارٹی بازی اور مفادات سے دور تجاویز پیش کرنے کی کوشش ہوگی تاکہ عوامی مفادات کے لیے بہترین لائحہ عمل پیش کیا جاسکے۔

 

الجزیره نیوز کے مطابق اپوزیشن اور حکومت میں طے پایا ہے کہ پینتالیس دن کے اندر اصلاحات کا بل پیش کیا جائے۔

 

اس سے پہلے وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اصلاحات میں طے پایا ہے کہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں امیدواروں کے لیے عمر کی حد ۲۵ سال مقرر کی گیی ہے اور سرکاری ملازمین انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔/

3858220

نظرات بینندگان
captcha