قرآن نویں تھائی بادشاہ کے کلام میں

IQNA

قرآن نویں تھائی بادشاہ کے کلام میں

9:07 - December 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3506948
بین الاقوامی گروپ- بومیپول آدولیاده نویں بادشاہ تھے جس نے سال ۱۹۶۸میں ترجمہ قرآن کا حکم دیا. انہوں نے قرآن کی خوبصورتی سے تعریف کی ہے۔

ایکنا نیوز- بنکاک سے ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق پانچ دسمبر کو بومیپول آدولیاده (باميبول ادوليادج Bhumibol Adulyadej)  کی سالگرہ کا دن تھا اور اس سن کو وہاں پر فادر ڈے منایا جاتا ہے جبکہ اس دن تعطیل کا دن ہوتا ہے ۔ انکو تھائی لینڈ میں خاص شہرت حاصل ہے۔

 

بودائی بادشاہ نے سال ۱۹۶۸ میں تھائی زبان میں قرآن کے ترجمے کا حکم دیا اور  سال ۱۴۰۰ ہجری قمری میں جشن میلاد رسول اکرم (ص) کے موقع پر اس کو چاپ کر تحفے میں مسلمانوں کو پیش کیا گیا. اس نسخے کو اب تک واحد رسمی نسخے کا درجہ حاصل ہے۔

 

بادشاہ کا اسلام اور قرآن کے بارے میں کہنا تھا: «قرآن شریعت اور اہم روایات کی زندہ کتاب ہے جو بہترین نمونہ عمل پیش کرتی ہے اور یہ فکری اور عملی حوالے سے انسانی اقدار کی پیشرفت کا زریعہ ہے۔

جو بھی اس کو یاد کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسکے ہمراہ دوسرے علوم سیکھتا ہے وہ یقینا ایک کامل اور مفید انسان معاشرے میں ہوتا ہے».

 

بومیپول آدولیاده بادشاہوں کا سلسلے کا نویں بادشاہ تھے جو عوام میں بہت مقبول تھا . ۱۳ اکتبر سال ۲۰۱۶ کو ۸۹ سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

 

قابل ذکر ہے کہ انکا تعلق بودائی مذہب سے تھا اور مذہبی رسومات کے پابند افراد میں انکا شمار ہوتا تھا۔/

.

قرآن در کلام نهمین پادشاه تایلند

 

3862577

نظرات بینندگان
captcha