عرب لیگ اجلاس میں اسرائیل کے بائیکاٹ اور "صدی کی ڈیل" کے حوالے سے امریکہ کیساتھ عدم تعاون پر اتفاق

IQNA

عرب لیگ اجلاس میں اسرائیل کے بائیکاٹ اور "صدی کی ڈیل" کے حوالے سے امریکہ کیساتھ عدم تعاون پر اتفاق

8:25 - March 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507338
تہران( ایکنا) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے اندر اومان کی صدارت میں عرب لیگ کے 153ویں اجلاس نے مسئلۂ فلسطین کے کسی بھی عادلانہ سیاسی حل کے بغیر خاتمے کی کھل کر مخالفت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ اسلامی مزاحمتی محاذ اور فلسطینی آزادی کی تحریکوں کو مدد فراہم کرنیکا ایک قانونی راستہ ہے۔ عرب لیگ کے اس اجلاس میں تمام ممالک، اداروں، کمپنیوں اور زندہ ضمیر انسانوں سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ ہر قسم کے تعاون کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی منصوبے "صدی کی ڈیل" کی ایک مرتبہ پھر بھرپور مذمت بھی کی گئی ہے۔

کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے اندر اومان کی صدارت میں منعقد ہونے والے عرب لیگ کے 153ویں اجلاس میں امریکی و اسرائیلی منصوبے "صدی کی ڈیل" کی ایک مرتبہ پھر مذمت کی گئی ہے۔ اومان کی صدارت میں ہونے والے عرب لیگ کے تازہ اجلاس میں امریکہ و اسرائیل کی طرف سے یکطرفہ طور پر پیش کئے جانے والے "صدی کی ڈیل" نامی منصوبے کی ایک مرتبہ پھر مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے امریکی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کے نہ کئے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔

عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے اومان میں ہونے والے عرب لیگ کے 153ویں اجلاس میں مسئلۂ فلسطین کے کسی بھی عادلانہ سیاسی حل کے بغیر خاتمے کی کھل کر مخالفت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ اسلامی مزاحمتی محاذ اور فلسطینی آزادی کی تحریکوں کو مدد فراہم کرنے کا ایک قانونی راستہ ہے۔ عرب لیگ کے اس اجلاس میں تمام ممالک، اداروں، کمپنیوں اور زندہ ضمیر انسانوں سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ ہر قسم کے تعاون کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی منصوبے "صدی کی ڈیل" کی ایک مرتبہ پھر بھرپور مذمت بھی کی گئی ہے۔

848649

نظرات بینندگان
captcha