جرمنی: ایران کو میڈیکل سازو سامان «اینسٹکس» کے زریعے فراہم

IQNA

جرمنی: ایران کو میڈیکل سازو سامان «اینسٹکس» کے زریعے فراہم

6:56 - April 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507451
تہران(ایکنا) جرمن وزیرخارجہ هایکو ماس نے کہا ہے کہ ایران کو «اینسٹکس» ٹرانزیکشن سسٹم سے ادویات فراہم کیا گیا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کے مطابق ایران کو میڈیکل اور ادویات کا پہلا کھیپ موصول ہوچکا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور یورپ میں مالی تبادلے کے لئے بنائے گئے نئے  ایسنٹکس سسٹم کے زریعے معاملہ انجام دیا گیا ہے۔

 

جرمنی سے یہ خبر اس حال میں ملی ہے کہ گذشتہ روز اعلی ایرانی رکن پارلیمنٹ محمدابراهیم رضایی نے کرونا بحران میں بھی اینسٹکس سسٹم کی عدم فعالیت کو اسکی ناکامی قرار دے چکا تھا۔

 

ایران نے متعدد بار یورپ کی جانب سے اس مالی سسٹم کو فعال نہ کرنے پر اعتراض کیا تھا اور کرونا بحران میں اسکی فعالیت بہت ضروری ہوچکی تھی۔

 

ایران پر امریکی پابندیاں ہٹانے کے معاملے پر امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ ادویات فراہمی کے حوالے سے ایران پر پابندی نہیں تاہم اکثر ممالک یا ادارے امریکی پابندیوں کے خوف سے معاملے پر تیار نہیں اور وہ کسی طرح کا معاملہ انجام نہیں دیں رہے ہیں۔/

3888419

نظرات بینندگان
captcha