ترکی میں کورونا کا قہر، عوام اور تاجروں سے عطیہ کی گزارش

IQNA

ترکی میں کورونا کا قہر، عوام اور تاجروں سے عطیہ کی گزارش

7:01 - April 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507452
تہران(ایکنا) ترک صدر نے مہم کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سات مہینے کی تنخواہ عطیہ کے طور پر دے دی ۔

اردوغان نے اس مہم کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سات مہینے کی تنخواہ عطیہ کے طور پر دے دی ہے۔ انہوں نے استنبول میں کہا کہ میں خود یہ مہم چلا رہا ہوں، اپنی سات مہینے کی تنخواہ عطیہ کے طور پر دے رہا ہوں جبکہ ہمارے وزراء نے تین مہینے سے لے کر چھ مہینے کی تنخواہیں ہدیے کے طور پر دی ہیں۔

 

میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق ترک صدر کی تنخواہ 50 ہزار لیرہ ہے جو 6 ہزار 800 یورو کے مساوی ہے۔ 

 

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عام شہریوں خاص طور پر تاجر طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ابھی اپنی ذاتی آمدنی میں سے کچھ رقم انسداد کورونا مہم کی بابت ہدیے کے طور پر دیں۔

 

ترکی میں کورونا کے اب تک 11 ہزار مریضوں کا پتہ چل چکا ہے جبکہ 168 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ترک حکومت نے ملک کے 41 حصوں میں سوشل ڈسٹینسنگ کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔

364044

نظرات بینندگان
captcha