سوئیڈن؛ مسلم رھنما کی خصوصی درخواست

IQNA

سوئیڈن؛ مسلم رھنما کی خصوصی درخواست

9:44 - September 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3508204
تہران(ایکنا) اسلامی مرکز«رینکبی» کے سربراہ اور امام جماعت «حسین فرح» نے قرآن سوزی کے حوالے سے صبر و تحمل سے کام لینے کی درخواست کی ہے.

مغربی اسٹاک ہوم میں واقع سلامی ثقافتی مرکز«رینکبی» کے سربراہ اور امام جماعت «حسین فرح» نے ڈنمارک کے شدت پسند سیاست دان «راسموسن پالوڈان» کی جانب سے قرآن سوزی اقدام کے مقابلے میں صبر سے کام لینے کی درخواست کی ہے۔

 

تاہم حسین فرح کا کہنا تھا: مالمو کی طرح اسٹاک ہوم میں بھی قرآن سوزی کو نہ روکنا قابل قبول نہیں۔

 

پولیس نے پالوڈان کو اسٹاک ہوم میں مظاہرے کی اجازت سے انکار کیا ہے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسٹاک ہوم کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوسکتے ہیں۔

 

اسلامی مرکز«رینکبی» کے سربراہ اور امام جماعت «حسین فرح» نے سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن سب کے لئے قابل احترام ہے اور سول سوسائٹی پولیس کے ساتھ ان مظاہروں کو روکنے کے لیے تیار ہے۔

 

مالمو شہر میں گذشتہ دنوں قرآن سوزی پر تشدد آمیز مظاہرے ہوئے تھے جہاں شدت پسند گوروں نے قرآن مجید کو شہید کیا تھا۔/

3922409

نظرات بینندگان
captcha